18 اکتوبر، 2021، 5:19 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84509139
T T
0 Persons
لاہور میں یوم حافظ منانے اور پاکستانی مفکر کے فارسی شعری مجموعے کی نقاب کشائی تقریب

 اسلام آباد، ارنا- ایران کے عظیم شاعر حافظ کی یاد منانے اور ایک پاکستانی ماہر اقبالیات کے فارسی شعری مجموعہ "آوای دل" کی نقاب کشائی تقریب کا ایرانی اور پاکستانی شخصیات کی شرکت سے پاکستان کے ثقافتی دل کے شہر لاہور میں انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب کا پاکستانی صوبے پنجاب میں کے شہر لاہور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ اس تقریب میں لاہور میں ایرانی قونصل جنرل "محمد رضا ناظری"، خانہ فرہنگ کے سربراہ "جعفر روناس"، فنکارانہ شخصیات، ماہرین تعلیم، ثقافتی عہدیدار اور فارسی زبان و ادب کے پاکستانی پروفیسرز نے حصہ لیا تھا۔

سعدی فاؤنڈیشن اور اکیڈمی آف فارسی لینگویج اینڈ لٹریچر کے صدر ڈاکٹر "غلامعلی حداد عادل" کا یوم حافظ کی مناسبت سے ایک ویڈیو پیغام بھی اس تقریب میں ناظرین کے سامنے پیش کیا گیا۔

تقریب کے مقررین نے پاکستانی شاعر، مفکر اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر "وحید الزمان طارق" کے شعری مجموعہ "آوای دل" کو پاکستان میں فارسی زبان اور ادب کی ایک قیمتی اور عظیم کتاب قرار دیتے ہوئے اسے پاکستانی عوام کی فارسی ثقافت، زبان اور ادب میں دلچسپی اور دونوں پڑوسی ممالک کے مشترکہ ورثے سے واقفیت کا نتیجہ قرار دے دیا۔

اس موقع پر ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ نے حافظ شیرازی کی ایران، پاکستان اور دنیا میں پوزیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے "آوای دل" کی تحریر سے متعلق ڈاکٹر وحید الزمان کے بڑے اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قاری کو پہلی نظر میں شاعر کو فارسی زبان اور ادب پر عبور اور استعاروں اور تشبیہوں کا صحیح استعمال اور تمام ادبی تکنیکوں سے واقفیت، کا ادارک حاصل ہوجاتا ہے۔

لاہور میں یوم حافظ منانے اور پاکستانی مفکر کے فارسی شعری مجموعے کی نقاب کشائی تقریب

انہوں نے ایرانی کلینڈر میں 20 اکتوبر کو یوم حافظ کا نام رکھنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  یران اور پاکستان ایک ہی روح میں دو ممالک ہیں؛ جس کا ثبوت دونوں ممالک کے لوگوں کی عظیم فارسی شاعر حافظ سے محبت اور پیار ہے، کیونکہ حافظ دونوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ تہذیبی شخصیت ہے۔

دراین اثنا سعدی فاؤنڈیشن اور اکیڈمی آف فارسی لینگویج اینڈ لٹریچر کے صدر ڈاکٹر غلامعلی حداد عادل نے یوم حافظ کی مناسبت سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ حافظ اپنے جیتے جی میں پاکستان اور بھارت میں بہت مشہور تھے جس کی وجہ سے انہیں ہندوستان کے سفر کی دعوت دی جاتی تھے اور اس سے حافظ کی شاعری کے برصغیر پر اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ اب بھی بھارت اور پاکستان میں فارسی طلباء کے لیے بہت زیادہ کشش رکھتا ہے اور حافظ کے اشعار اور شخصیت کی خوبصورتی کو سمجھنا ایک انعام ہے جو فارسی زبان کا طالب علم اس زبان میں مہارت حاصل کرنے کے بعد حاصل کرتا ہے۔

اس موقع پر جے سی لاہور یونیورسٹی کے شعبہ فارسی زبان و ادب کے سربراہ ڈاکٹر "اقبال شاہد" نے عالمی ادب میں حافظ کے بلند مقام کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق کی کتاب "آوای دل" کو پاکستان میں فارسی زبان اور ادب کی بحالی کیلئے ایک عظیم قدم قرار دیا۔

نیز جی سی یونیورسٹی میں شعبہ ایرانالوجی کے سربراہ ڈاکٹر "بابر نسیم آسی" اور لاہور ویمن یونیورسٹی کی خاتون فارسی پروفیسز ڈاکٹر "طاہرہ انجم" نےحافظ کے دیوان سے نظمیں پڑھ کڑ سنائیں اور ڈاکٹر وحید الزمان طارق کی "آوای دل" کی تحریر کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں یوم حافظ منانے اور پاکستانی مفکر کے فارسی شعری مجموعے کی نقاب کشائی تقریب

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .